the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کونسی مینز کرکٹ ٹیم برطانیہ میں ہونے والی پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز جیتے گی؟

انڈیا
انگلینڈ
نہیں کہہ سکتے

چندی گڑھ : ۳۱؍مئی: (ایجنسی) ہریانہ کے گڑگاؤں میں کانشی رام کے مجمسہ کو توڑنے کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔ یہ مجسمہ سیکٹر -4 کے امبیڈکر نگر میں لگا تھا ، جسے کچھ شرپسندوں نے گرا دیا ۔ کانشی رام کو بی ایس پی کے بانی کے طور پر جانا جاتا ہے ۔ یہ واقعہ پیر کی دوپہر تقریبا تین بجے پیش آیا ۔دلت سماج کے لوگوں میں اس واقعہ کو لے کر کافی غصہ ہے ۔ امبیڈکر سماج کی تنظیم کے لوگوں نے دھمکی دی ہے اگر جلد سے جلد مجرموں کو نہیں پکڑا گیا ، تو وہ لوگ پورے ہریانہ میں دھرنا مظاہرہ کریں گے۔  ساتھ ہی ساتھ ان لوگوں نے سیکٹر -5 کے تھانے کا گھیراؤ بھی کیا ۔سیکٹر میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں میں مجسمہ



توڑتے ہوئے کچھ لوگوں کی فوٹیج ملی ہے تاہم اب تک ان لوگوں کی شناخت نہیں ہو پائی ہے ۔ فوٹیج میں واضح  طور پر دیکھا جا سکتا ہے کس طرح کچھ لوگ کانشی رام کے مجسمہ کو ہتھوڑا مار کر توڑ رہے ہیں ۔سیکٹر -4 میں نصب کانشی رام کے مجسمہ کے ساتھ بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر اور بھگوان بودھ کے بھی مجسمے لگے ہوئے ہیں ۔ تاہم ان کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے ۔ شر پسندوں نے صرف کانشی رام کے ہی مجسمہ کو نقصان پہنچایا ہے ۔کہا جا رہا ہے کہ کچھ لوگ وہاں کانشی رام کا مجسمہ لگائے جانے کے حق میں نہیں تھے ۔ لوگوں نے اس کی مخالفت بھی کی تھی ۔  امبیڈکر سماج کے لوگوں کو شک ہے کہ شاید انہی لوگوں نے اس واقعہ کو انجام دیا ہو ۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com
To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com
To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.